ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکول ایجوکیشن کو تعیناتی کیلئے اہل افسران کی قلت کا سامنا

محکمہ سکول ایجوکیشن کو تعیناتی کیلئے اہل افسران کی قلت کا سامنا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : ایجوکیشن اتھارٹیز میں انتظامی عہدے خالی ہونے کا معاملہ ،محکمہ سکول ایجوکیشن کو تعیناتی کیلئے اہل افسران کی قلت کا سامنا ہے۔
 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایجوکیشن اتھارٹیزمیں انتظامی عہدوں پر تعیناتی کیلئے اہل افسران کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایجوکیشن اتھارٹیز میں افسران کی تعیناتی کیلئے ٹیسٹ میں ساٹھ فیصد سے زائد اساتذہ فیل ہوگئے تھے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹیسٹ کیلئے دوبارہ سے اشتہار دینے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ایک گریڈ کم والے اساتذہ کو اگلے گریڈ کی اسامی کیلئے ٹیسٹ دینے کی اجازت ہوگی۔ پنجاب بھرمیں72 اسامیوں کیلئے صرف59 اساتذہ وافسران نےتحریری امتحان پاس کیا تھا۔سکریننگ کے بعد5سو امیدوارسامنے آئےتھے۔پانچ سو میں سے ایک سو انیس امیدوار ہی تحریری امتحان میں پاس ہوسکے۔

Ansa Awais

Content Writer