ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاور شیئرنگ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں تحفظات برقرار،اجلاس مؤخر

پاور شیئرنگ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں تحفظات برقرار،اجلاس مؤخر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں تحفظات برقرار،کوآرڈینیشن کمیٹی کا چھٹا اجلاس مؤخر کردیا گیا ۔

 پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کا معاملہ الجھ گیا ،رواں ہفتے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا  ہونے والااجلاس مؤخر کردیا گیا،ن لیگ کی کوآرڈی نیشن کمیٹی نےپیپلزپارٹی کے مطالبات پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا چھٹا اجلاس ن لیگ کیجانب سےتحفظات کےباعث مؤخر کیا گیا، پیپلزپارٹی نےن لیگ کی کمیٹی کیساتھ ہونیوالی ابتک کی پیشرفت بارےپارٹی قیادت کوآگاہ کردیا،پیپلزپارٹی کی قیادت پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر ن لیگ کی قیادت سے رابطہ کریگی،کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا اجلاس دونوں پارٹیوں کی قیادت کے رابطے کے بعد متوقع ہے۔

 پانچویں اجلاس میں پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو اپنے مطالبات اور تجاویز سے آگاہ کیا تھا،پیپلز پارٹی کی جانب سے ن لیگ کو لاء افسران کی لسٹ بھی بھیجی گئی تھی،پیپلزپارٹی نےپولیس افسران سے کام کروانے کیلئےضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانےکی تجویرکی تھی،پیپلز پارٹی کے پنجاب میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرنیوالےاراکین کوفنڈزفراہم کرنیکامطالبہ کیا،20ہزارسےزائدووٹ لینےوالےٹکٹ ہولڈرزکو25کروڑترقیاتی فنڈمیں دینےکی تجویزکی تھی۔

پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین اراکین کو 10 کروڑ کےترقیاتی فنڈ دینے کی تجویز دی گئی ہے،ہر ضلع میں پیپلز پارٹی نے دو لا ءافسران کی تعیناتی کا بھی ن لیگ سے مطالبہ کیا  ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer