پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر کرایوں میں بھی کمی کردی گئی

16 Sep, 2024 | 12:34 PM

رومیل الیاس/ابوبکر ارشاد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی,انٹر سٹی اور لوکل ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک ماہ15دن میں ہائی سپیڈڈیزل27روپے26پیسےسستاہوا،پٹرول کی قیمت میں 18 روپے 3 پیسے کمی ہوئی،ڈیزل و پٹرول کی فی لٹر قیمت میں واضح کمی ہوئی۔

کرایوں میں کمی سے قبل مسافروں کا کہناتھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرفوری کرایوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے،ایک ماہ کے دوران 27 روپے تک کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہیں ہو سکی،محکمہ ٹرانسپورٹ اور ضلعی انتظامیہ کرایوں میں اضافے اور کمی کا طریقہ کار واضح کریں۔
ایک ماہ قبل لاہور سے ملتان کا کرایہ 2000 روپے تھا آج بھی 2ہزار ہی لیا جا رہا ہے،لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1800،فیصل آباد کا 780 اور مردان کا 2300 لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن  نےکرایوں میں پانچ فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے، صدر آل پاکستان ٹرانسپورٹ کا کہناتھا کہ چالان،جرمانوں کی شرح ،سپیئر پارٹس کی قیمتوں میں کمی کی جائے،ڈیزل کی قیمت میں کمی عالمی منڈی میں ہونیوالی کمی میں زیرہ کے برابر ہے۔

مزیدخبریں