ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ نے ڈاکٹر یاسمین کے مقدمات کی درخواست نمٹا دی

لاہور ہائی کورٹ نے ڈاکٹر یاسمین کے مقدمات کی درخواست نمٹا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دائر درخواست ضمانت دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی پٹیشن واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی کہ دہشت گردی عدالت نمبر1 میں جج کی عدم دستیابی کے باعث انکی درخواست ضمانت دہشت گردی کی عدالت نمبر3 میں منتقل کی جائے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے پٹیشن پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ دہشت گردی کی تمام عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کے لئے نامزدگیاں بھجواد ی گئیں ہیں، جلد ہی تمام عدالتوں میں ججز تعینات کردیئے جائیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کی جانب سے پٹیشن واپس لینے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے پٹیشن نمٹا دی۔

Ansa Awais

Content Writer