ٹک ٹاکر پولیس اہلکار کی تھانوں سے چھٹی کرادی گئی

16 Sep, 2024 | 12:15 PM

عابد چودھری: آئی جی پنجاب کے نوٹی فکیشن کےبعدٹک ٹاکرپولیس اہلکارکی تھانوں سےچھٹی کرادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے تمام تھانوں سے ٹک ٹاکر اہلکاروں کو پولیس لائنز بھجوا دیا گیا،لاہور پولیس کی جانب سےمثبت امیج اجاگر کرنے کے لئے ٹک ٹاکر ٹیم بنائی گئی تھی۔
ہر تھانے میں ایک ٹک ٹاکر اور ڈویژن کی سطح پر ایک انچارج ٹک ٹاکر تعینات کیا گیا تھا،100سے زائد اہلکاروں کو ٹک ٹاک کی بجائے اب فیلڈ ڈیوٹی کرنا ہو گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےپولیس اہلکاروں کےباوردی ٹک ٹاک بنانےپرپابندی عائدکی گئی۔

مزیدخبریں