مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس، اسسٹنٹ کنٹرور سمیت کئی اہم بھرتیوں کی منظوری

16 Sep, 2024 | 12:08 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے اجلاس میں چیف سیکرٹری ،آئی جی پنجاب اور وزراشرکت کریں گے،  ایوان وزیر اعلیٰ میں اسسٹنٹ کنٹرورکی بھرتی کی منظوری دی جائے گی،  محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

  اجلاس میں اپنا چھت اور اپنا گھر منصوبہ اور زیر اعلیٰ گرین ٹریکٹر پروگرام  زیر بحث آئے گا۔

 اجلاس میں   لاہور میں انسداددہشتگردی عدالت بنانےکی منظوری دی جائے گی۔
 

مزیدخبریں