قیدی جیلوں میں نصب ایل ای ڈیز پرممنوعہ مواد دیکھنے لگے

16 Sep, 2024 | 12:01 PM

علی ساہی: جیلوں ،تعلیمی و تفریحی مقصد کیلئےفراہم کی گئی ایل ای ڈیزکاغلط استعمال ہونےلگا، جیلوں میں قیدی ٹی وی ،ایل ای ڈیزمیں یوایس بی نصب کرکے ممنوعہ مواد دیکھنے لگے۔

اس حوالے سے جاری مراسلہ میں کہا گیا کہ قیدی ایل ای ڈیز میں موجودیوایس بیزنصب کرکےغلط مواد دیکھتے ہیں،سکیورٹی خدشات کے پیش نظر،شرپسندی کی روک تھام کیلئے یوایس بیز ہٹانے کاحکم دیا گیا،آئی جی جیل نےسپرنٹنڈنٹس کوایل ای ڈیزسےیو ایس بی پورٹس اور یوایس بیز ہٹانے کاحکم دیا۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ جیلوں میں ایل ای ڈیز پر صرف مخصوص پروگرام ونیوز چینل دکھائے جائیں،آئندہ ٹی وی یاایل ای ڈیزبیرکس میں نصب کرنے پر یو ایس بی پورٹس ختم کی جائیں۔
7دن میں سپرنٹنڈنٹس ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس ایسی سرگرمیاں ختم کرانے کے پابند ہیں،دوران وزٹ ایسی ڈیوائسز پائی گئیں تو متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں