سموگ تدارک کیس:لاہور ہائیکورٹ نے رپورٹ بھی طلب کرلی

16 Sep, 2024 | 11:53 AM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت، بسوں کی پالیسی پر عمل نہ کرنے سکولوں کی رجسٹریشن کی تجدید کا مکمل ریکارڈ طلب ،عدالت نے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کے متعلق بے ضابطگیوں بارے انکوائری کے متعلق پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی ۔

جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل اسدعلی باجوہ سمیت دیگرپیش ہوئے، ماحولیاتی کمیشن کے ممبران نے عدالتی احکامات بارے عملدرآمد رپورٹ پیش کی، ایل ڈی اے وکیل نے بلڈنگ اینڈ زونز کے حوالے سے ریگولیشن میں ترمیم کے متعلق رپورٹ پیش کی، جسٹس شاہد کریم نے کہا ممبر ماحولیاتی کمیشن اورپنجاب حکومت کے لاء افسر ایل ڈی اے کی ترمیم کے متعلق آئندہ سماعت پر اپنی تجاویز دیں، ایل ڈی اے وکیل نے انڈرپاسز کی تزئین و آرائش کے متعلق بے ضابطگیوں بارے انکوائری رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ انکوائری کیلئے افسران کی کمیٹی بنا دی گئی ہے، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ انڈر پاسز کی تزئین وآرائش کے متعلق بے ضابطگیوں بارے انکوائری کے متعلق پیشرفت رپورٹ جمعہ کے روز پیش کی جائے، عدالت نے سموگ تدارک کیس کے متعلق مزید سماعت20 ستمبرتک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں