ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول ایجوکیشن کی فزیکل ایجوکیشن کا کیڈر ختم کرنے کی تجویز

سکول ایجوکیشن کی فزیکل ایجوکیشن کا کیڈر ختم کرنے کی تجویز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : سکول ایجوکیشن کی فزیکل ایجوکیشن کا کیڈر ختم کرنے کی تجویز، نئے ممکنہ سروس رولز میں فزیکل ٹیچرز کو ای ایس ٹی جنرل میں ضم کیا جائےگا،نئے سروس رولز میں فزیکل ایجوکیشن کی پوسٹ ختم ہو جائے گی،سرکاری سکولوں میں سپورٹس نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔
 محکمہ سکول ایجوکیشن کی فزیکل ایجوکیشن کا کیڈر ختم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، نئے ممکنہ سروس رولز میں فزیکل ٹیچرز کو ای ایس ٹی جنرل میں ضم کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔نئے سروس رولز میں فزیکل ایجوکیشن کی پوسٹ ختم ہوجائیگی۔ سرکاری سکولوں میں سپورٹس نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ بیشتر سرکاری سکولوں میں گراؤنڈز کی عدم دستیابی کےباعث فیصلہ کرلیا ہے۔ کئی سالوں سے سرکاری سکولوں سے اچھے کھلاڑی نہیں نکل رہے۔ فزیکل ٹیچرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدر محمد سعود خان کا کہنا تھا کہ فزیکل ایجوکیشن کا کیڈر ختم کیا گیا تو بھرپوراحتجاج ہو گا۔ صوبائی صدر پیپٹا پنجاب کا کہنا تھا کہ فنڈز اورسہولیات ہوں گی تو کھلاڑی بھی پیدا ہوں گے۔ یاد رہے کہ پنجاب بھرکے سکولوں میں فزیکل ایجوکیشن پڑھانے والےاساتذہ کی تعداد گیارہ ہزار ہے۔

Ansa Awais

Content Writer