قیصر کھوکھر : حکومت پنجاب نے خوشاب میں اسلحے کی نمائش اور ڈبل سواری پر دفعہ 144 لگا دی ہے ۔
خوشاب میں اسلحے کی نمائش، فائرنگ، ڈبل سواری پر ایک ہفتے کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے آرڈرز کے مطابق کوئی شہری لائسنس یافتہ اسلحہ بھی نہیں رکھ سکتا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان کو پابندی سے استثنیٰ ہوگا پابندی کا اطلاق سوموار 16 ستمبر تا اتوار 22 ستمبر تک ہوگا ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی خوشاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔