راودلشاد:مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف مجوزہ آئینی ترامیم بارے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسلام آباد سے دوبارہ لاہور آ گئے۔
تفصیلات کےمطابق میاں نوازشریف رات گئے اسلام آباد سے لاہور واپس پہنچ گئے،میاں نوازشریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرامیں موجود ہیں،نواز شریف کی آج اسلام آباد روانگی کا ابھی تک کوئی شیڈول مرتب نہیں کیاگیا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد آئے تھے، آئینی ترامیم پر ووٹنگ کی صورت میں نوازشریف آج دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئینی ترامیم ایوان میں پیش نہ ہونے پر اجلاس آج دن ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا، ذرائع سپیکر چیمبر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم پیش نہیں ہوسکیں اس لئے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔