ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں کل 17 ستمبر عیدمیلادالنبی کے سلسلہ میں چھٹی ہوگی۔
لاہورہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ،علاقائی بنچز سیشن اور سول عدالتیں17 ستمبر کو بند رہیں گی۔ لاہور کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کی چھٹی بارے پہلے ہی نوٹیفکیشن ہوچکا ہے۔ ہائیکورٹ کی جانب سے پہلے ہی عیدمیلادالنبی کی چھٹی بارے ججز، بار عہدیداروں، لاء افسران کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔ آمد مصطفیﷺ کا دن منانے کیلئے17 ستمبرمنگل کے روز صوبہ بھر کی عدالتوں میں چھٹی ہوگی، ہائیکورٹ بار نے وکلاء کو چھٹی سے متعلق آگاہی دینے کیلئے نوٹس آویزاں کر دیئے۔
لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں کل عیدمیلادالنبی کے سلسلہ میں چھٹی ہوگی
16 Sep, 2024 | 11:36 AM