قیصر کھوکھر : محکمہ بلدیات کا محکموں میں کرپشن روکنے کیلئے شاندار اقدام،محکموں کے اندر ٹھیکیداروں کی الگ سے رجسٹریشن نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
محکمہ بلدیات نے پنجاب میں کام کرنیوالے ٹھیکیداروں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹھیکیداروں کو مختلف محکموں میں ٹھیکہ لینے کیلئے الگ سے رجسٹریشن کرانا پڑتی تھی، محکمہ بلدیات نے رولز میں تبدیلی کی سمری ارسال کر دی ہے۔ اب ٹھیکیداروں کی سرکاری ٹھیکے لینے کیلئے الگ سے محکموں میں رجسٹریشن نہیں ہوگی۔ ٹھیکیداروں کی ٹھیکے لینے کیلئے پاکستان انجینئرنگ کونسل میں ہی رجسٹریشن کافی ہوگی۔
محکمہ بلدیات کا محکموں میں کرپشن روکنے کیلئے شاندار اقدام
16 Sep, 2024 | 11:32 AM