سابق ڈی جی خصوصی تعلیم شفاعت علی ہراسگی کیس میں بیگناہ قرار

16 Sep, 2024 | 11:29 AM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : سابق ڈی جی خصوصی تعلیم شفاعت علی خاتون ہراسگی کیس میں بیگناہ قرار،گورنر پنجا ب نے خاتون محتسب کی جانب سے سنائی گئی سزا بھی ختم کردی۔

 گورنرپنجاب نے تفصیلی فیصلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن نصرت جبیں کی جانب سے سابق ڈی جی سپیشل ایجوکیشن شفاعت علی پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد قرار دیدیئے۔ نصرت جبیں نے ڈی جی سپیشل ایجوکیشن کیخلاف خاتون صوبائی محتسب کو درخواست دی تھی۔ شفاعت علی کوخاتون ہراسگی کیس میں محتسب آفس نے قصور وار قرار دیتے ہوئے ایک سال کا انکریمنٹ روکنے کا فیصلہ دیا تھا۔ موجودہ ممبرپی اینڈ ڈی شفاعت علی نے فیصلے کیخلاف گورنرپنجاب کے پاس اپیل کی تھی۔ گورنرپنجاب نے الزامات ثابت نہ ہونے پر شفاعت علی کو بےقصور قرار دیکر صوبائی محتسب کی طرف سے دی گئی سزا بھی ختم کردی ہے۔

مزیدخبریں