جسٹس شریف حسین بخاری مرحوم کے گھر ڈکیتی کی کوشش

16 Sep, 2024 | 11:14 AM

عرفان ملک: لاہور میں ججز کالونی بھی غیرمحفوظ ، جوڈیشل کالونی میں جسٹس شریف حسین بخاری مرحوم کے گھر ڈکیتی کی کوشش،مسلح ڈاکو آدھا گھنٹے سے زائد گیراج اور کوریڈور میں موجود رہے۔

لاہور کے علاقے جوڈیشل کالونی میں ڈاکوؤں نے ایک مرحوم جسٹس کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی جسے اہلِ خانہ نے شور مچا کر ناکام بنا دیا,پولیس کے مطابق رات کو تقریباً 9 بجے ایک ڈاکو دیوار پھلانگ کر جسٹس ریٹائرڈ شریف حسین بخاری مرحوم کی رہائش گاہ میں داخل ہوا اور اس نے مین گیٹ کھول دیا جس کے بعد اس کے دیگر 2 ساتھی بھی گھر میں اندر داخل ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں ڈاکوؤں نے نقاب پوشی کے علاوہ گلوز پہن رکھے تھے، ڈاکوؤں نے باورچی خانے کے دروازے سے اندر جانے کوشش کی، تاہم گھر والوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے انہیں دیکھ کر شور مچا دیا، جس پر تینوں فرار ہو گئے,پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں