سموگ کا تدارک؛ عوامی رابطہ کیلئے ٹریفک پولیس کا واٹس ایپ نمبر متعارف

16 Sep, 2024 | 10:32 AM

عابد چودھری: سموگ تدارک عوامی رابطہ مہم,لاہور ٹریفک پولیس نے سموگ کے خاتمے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کردی.

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ مریم نواز صحت مندآب وہواکےپیش نظرسموگ تدارک کے لئےپرعزم ہیں، لاہور ٹریفک پولیس نے سموگ کے خاتمے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کردی، ٹریفک پولیس نےآفیشل واٹس ایپ نمبر 03042222089 متعارف کروا دیا۔
شہری دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ویڈیوز اور تصاویر واٹس ایپ کریں، سموگ خاتمےمیں اپناکرداراداکرنیوالےشہریوں کوتعریفی اسنادجاری کی جائیں گی۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ویڈیوزموصول ہونےپرایسی گاڑیوں کیخلاف فوری کارروائی کرےگی، شہرکاایئرکوالٹی انڈیکس دن بدن بڑھتا جارہا ہے، سخت اقدامات اٹھانا ہونگے۔
ماحول آلودہ کرنیوالی20ہزارسےزائدگاڑیوں کو2،2ہزارکےچالان ٹکٹس جاری کیے گئے،خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی 6173 گاڑیاں کومختلف تھانوں میں بند کرایا گیا،آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کی مددسےبھی چالاننگ کاآغاز،700سےزائدچالان ٹکٹس جاری کیا گیا۔

مزیدخبریں