ڈینگی کے مزید 36 کیسز رپورٹ، اعدادو شمار جاری

16 Sep, 2024 | 10:26 AM

زاہد چودھری:محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئرنےصوبہ بھرمیں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیئے.

 ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 24گھنٹےکےدوران صوبہ میں ڈینگی کے 36 کیسز رپورٹ ہوئے،ایک ہفتہ میں 237 کیسز ،رواں سال ابتک 703 ڈینگی کے کیسز رپورٹ  ہوئے،راولپنڈی30،لاہوراوربہاولپورسے2،2ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔

 ترجمان محکمہ صحت کا کہناتھا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا،محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

مزیدخبریں