داتا دربار؛ عمر پارک کے قریب پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

16 Sep, 2024 | 09:24 AM

فاران یامین: داتا دربار بلال گنج عمر پارک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کےدرمیان مقابلہ،ایک ڈاکواپنےساتھی کی فائرنگ سےزخمی،دوسرافرارہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق داتا دربار پولیس نے دوران چیکنگ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا،ڈاکوؤں نے روکنے پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی، داتا دربار پولیس کی جانب سے حفاظت خود اختیاری اپنائی گئی،ایک ڈاکواپنےساتھی کی فائرنگ سےزخمی،دوسرافرارہوگیا۔


زخمی ڈاکو کی شناخت جمشید عرف جیشی کے نام سے ہوئی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کا کہناتھا کہ فرار ڈاکو کی تلاش عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ایس ایچ او داتا دربار شہر یار نے بتایا کہ ملزمان مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پرواردات کرتےتھےریکارڈیافتہ ملزم سےاسلحہ،14چھیننےہوئےموبائل اور2کلوچرس برآمدہوئی، ملزم کےخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں