جاتی گرمی پھر لوٹ آئی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

16 Sep, 2024 | 09:16 AM

کومل اسلم :لاہور شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ، آسمان کی اوٹ سے سورج کرنے بکھیرنے کی کوششوں میں مصروف ہے درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا آج شہر میں گرمی کی شدت میں گزشتہ روز کی نسبت اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہوائیں ساکن ہونے سے گرمی میں اضافہ ہوگیا، درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور کا موسم خشک رہے گا ،بارش کاکوئی امکان موجود نہیں، درجہ حرارت دن بھر زیادہ سے زیادہ 37 کی بلندیوں کو چھوئے گا۔

مزیدخبریں