ویب ڈیسک: پڑوسی ملک انڈیا میں 2024 میں منعقد ہونے والے انتخابات جیتنے کی ہوس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی نریندرمودی سرکار خود بھی اندھی ہو گئی اور اپنے عوام کو بھی اندھا سمجھنے لگی ہے۔
پہلے پلوامہ اور فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ بے نقاب ہونے کے بعد مودی سرکار نے نیا ڈرامہ رچا لیا۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے پاکستان پر الزام لگا کر بھارتی انتہاپسندوں کی حمایت حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، فالس فلیگ آپریشن بھارتی ڈراما ہے جس کا مقصد ایک سے زیادہ اہداف حاصل کرنا ہے۔ رواں ماہ میں اننت ناگ میں بھی ایسے ہی من گھڑت بھارتی فورسز کے آپریشننز کی خبریں میڈیا پر گردش کرتی رہی۔
بزدل مودی پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا. کئی بھارتی چینلز بھی مودی کی ڈگر پر چل کر اسے مزید شیخی دینے لگےہیں۔ آج بھارتی نیوز چینل زی نیوز نے عوام کو بے وقوف بنانے کی ایک اور بھونڈی کوشش کر ڈالی. کہا جا رہا ہے کہ مودی سرکار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے معاہدے کو درہم برہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔نریندر مودی ایک بار پھر پلوامہ ڈراما دہرا کر مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے،
نریندر مودی پاکستان پر الزام لگا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔اورر اس کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں ایک بار پھر شروع کر کے بھارت کے عوام کی توجہ اپنی حکومت کی بری پرفارنمس، کرپشن کے سکینڈلز اور عوام کی معاشی بدحالی جیسے مسائل سے ہٹا کر لائن آف کنٹرول کی سورتحال کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہے۔
زی نیوز نے مودی کی پاکستان کو دھمکانے والی 2019 میں کی جانے والی تقریر کو آج لائیو ظاہر کرتے ہوئے نشر کر کے بھارتی عوام کو چونا لگا دیا . زی نیوز کا یہ مضحکہ خیز عمل الٹا مودی سرکار کی جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے.
انڈیا کے اندر بھی اب تنقید ہو رہی ہے کہ زی نیوز نے مودی سرکار کی جھوٹی خوشامد کیلئے صحافت کے تمام تقاضوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا. زی نیوز کی نشر کردہ پرانی تقریر میں مودی پاکستان کو واضح طور پر دھمکاتا نظر آرہا ہے.
زی نیوز کا نریندر مودی کی پرانی تقریر نشر کرنا مودی سرکار کی عوام پر اپنی جھوٹی دھاک بٹھانے کی بھونڈی کوشش اور آنے والے انتخابات میں کامیابی کی حاصل کرنے کے لیے فرقہ واریت کے منفی جذبات ابھارنے کا ڈرامہ ہے۔