لاہور چڑیا گھر کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبہ کی منظوری ہو گئی

16 Sep, 2023 | 10:16 PM

سٹی42:  نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبہ کی منظوری دے دی ۔لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کے لیے اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت دونوں تفریحی مقامات پر نئے جانوروں اور پرندوں کی مختلف اقسام کا اضافہ کیا جائے گا۔

 سفاری پارک میں افریقن زون، ڈیزٹ اور سالٹ رینج بنائی جائے گی اور نائٹ سفاری بھی شروع کی جائے گی۔

مزیدخبریں