62ون ایف قانون میں نااہلیت کا دورانیہ5 سال ہے، نواز شریف اس قانون سے مسفید ہوئے، اسحاق ڈار 

16 Sep, 2023 | 09:40 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک : سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 62ون ایف قانون کے تحت نااہلیت کا دورانیہ پانچ سال ہے، میاں نواز شریف ،جہانگیر ترین اور دیگر افراد اس قانون سے مسفید ہوئے ہیں۔

 اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے متنازعہ فیصلے معاشی عدم استحکام کا باعث ہیں۔ ہماری پالیسیوں کا تسلسل رہتا تو آج پاکستان دنیا کی پچیس بڑی معیشت میں شامل ہوتا ، پاکستان کا معاشی مستقبل روشن ہے۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ پارٹی کے فیصلہ کے مطابق میاں نواز شریف 21اکتوبر پاکستان پہنچیں گئے۔ میاں نوازشریف کے الیکشن میں حصہ لینے میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں ہے ۔ 62ون ایف کا قانون پارلیمنٹ پاس کر چکی ہے جس کی منظوری صدر پاکستان دے چکے ہیں ، اس قانون کے تحت نااہلیت کا دورانیہ پانچ سال ہے، میاں نواز شریف ،جہانگیر ترین اور دیگر افراد اس قانون سے مسفید ہوئے ہیں۔ دوسرا مشترکہ کیس میں مریم نواز کی بریت ہو چکی ہے۔نواز شریف کا پاکستان آمد فقیدالمثال استقبال ہوگا ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول میرا لیے بیٹا کی طرح ہے اس پر کہچھ نہیں کہنا چاہتا۔ ہم نے 17ماہ اتفاق رائے سے حکومتی فیصلہ کیے، استحکام پارٹی سے اتحاد کی باتیں قبل ازوقت ہیں۔ مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو 2013 والا پاکستان بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں