عوام کیلئے خوشخبری ، چینی کی قیمت میں بڑی کمی

16 Sep, 2023 | 09:35 PM

در نایاب : نگران حکومت نےشوگرمافیا کاتوڑ ڈھونڈ لیا، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 140 روپے کلو ملے گی۔ ہر خاندان ایک ماہ میں 5کلو چینی خرید سکے گا۔ سستی چینی کیلئے اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں منظوری۔اوپن مارکیٹ میں چینی 200روپے کلو تک بیچی جا رہی ہے۔

 وزیراعلٰی محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں شہریوں کویوٹیلیٹی سٹورزکےذریعےچینی کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔پنجاب میں عوام کو سستی چینی یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ حکومت پنجاب یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے عوام کو140روپے میں ایک کلو چینی فراہم کرے گی۔پنجاب بھر میں 2100 یوٹیلیٹی سٹورزاور ساڑھے سات سو فرنچائزڈ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی دستیاب ہو گی ۔ چینی کی خریداری میں شفافیت کے لئے اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ساتھ لانا ہو گا ۔ ہر خاندان ایک ماہ میں 5کلو چینی حاصل کر سکے گا ۔ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی فراہمی کا عمل چند روز میں شروع ہو جائے گا۔اجلاس میں وفاقی وزیرگوہر اعجاز، ایس ایم تنویر،ابراہیم حسن مراد،فوادمختار،محمدعلی عامر،چیف سیکرٹری اور دیگرشریک ہوئے۔

مزیدخبریں