ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی قومی ٹیم کے حق میں بول پڑے

پی سی بی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی قومی ٹیم کے حق میں بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق سربراہ نجم سیٹھی قومی ٹیم کے حق میں سامنے آگئے۔

اپنی ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کے بارے میں طرح طرح کی باتیں ہورہی ہیں، کوئی گروپنگ کی بات کررہا تو کوئی پلیئرز اور منیجمنٹ پر تنقید کر رہا۔
 بابر، شاہین، شاداب، فخر، رضوان اور نسیم چیمپئن کرکٹرز ہیں، کھلاڑیوں کے ساتھ کافی قابل ٹیم منیجمنٹ کام کررہی ہے۔

انہوں نے پاکستانیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل منفی باتیں پھیلانے کے بجائے ٹیم کی سپورٹ کریں۔