ویب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی پی 63 گوجرانوالہ سے اسامہ طارق کھوکھر پی پی پی میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے اسامہ طارق کھوکھر کو خوش آمدید کہا۔
آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ سابق صدر پی پی پی پنجاب چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ، گوجرانوالہ میں پی پی پی کے ضلعی جنرل سیکریٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو موجود تھے، اس کے علاوہ صدر پیپلزلائرز فورم گوجرانوالہ ناصر عبادت ملک ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری پیپلزلائرز فورم گوجرانوالہ احد محمود رامے ایڈووکیٹ اور نائب صدر پی پی پی راولپنڈی ڈویژن نعیم کیانی، ضلعی جنرل سیکریٹری پی پی پی سیالکوٹ شہباز خان اور ان کے صاحبزادے رکن چیمبر آف کامرس سیالکوٹ گل شیر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔