پٹرول کی فروخت پر کمپنی اور پمپس کے پرافٹ میں مزید اضافہ

16 Sep, 2023 | 07:28 PM

اویس کیانی: پٹرول کے فی لیٹر  مارجن میں88 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول پراو ایم سی مارجن میں فی لیٹر 47 پیسے کا اضافہ   کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول پر ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 41 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 فی لیٹرپیٹرول پر او ایم سی مارجن 6 روپے سےبڑھاکر 6 روپے 47 پیسے کردیا گیا ۔فی لیٹر پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 7 روپے سے بڑھاکر7روپے 41 پیسے کردیا گیا ۔

 او ایم سی اور ڈیلرز مارجن میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

 ڈیلرز اور او ایم سی مارجن میں یہ اضافہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جاری کئے جانے والے نوٹیفیکیشن میں بتائی گئی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پہلے سے شامل کیا جا چکا ہے۔

 15 ستمبر کے نوٹیفیکیشن کے بعد شہری پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی،ڈیلرز اور کمپنیز کے مارجن کے پہاڑ تلے دب گئے ہیں۔

 پیٹرول پرفی لیٹر79روپے 25پیسے لیوی اور مارجن کی وصولی کی جا رہی ہے۔فی لیٹر ڈیزل پر64 روپے11 پیسے پیٹرولیم لیوی اور مارجن کی وصولی

 فی لیٹر پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت252 روپے 13 پیسے بنتی ہے۔ شہریوں کیلئے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 331 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی  اس میں فی لیٹر پیٹرول پر 60 روپے پیٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے۔

 حکومت نے صرف لیوی بڑھانے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ فی لیٹر پیٹرول پر فریٹ مارجن ایک روپے 60 پیسے بڑھادیا گیا ۔

 پیٹرول پر فریٹ مارجن 3روپے 77 پیسے سے بڑھاکر5 روپے37 پیسے فی لٹر مقرر  کر دیا گیا ہے جو فریٹ کے اصل اخراجات سے کہیں زیادہ ہے۔

 پیٹرول پرتیل کمپنیوں کا مارجن 6روپے سے بڑھاکر6روپے47 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔ پیٹرول پر ڈیلرزمارجن 7 روپے سے بڑھا کر 7 روپے 41 پیسے فی لیٹر کیا گیا ۔

 پندرہ ستمبر کی رات سے فی لیٹر ڈیزل پر64 روپے11 پیسے لیوی،مارجن اور ڈیوٹیز کی وصولی کی جا رہی ہے۔ فی لیٹر ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت266 روپے 5 پیسے بنتی ہے۔ شہریوں کیلئے ڈیزل کی قیمت 329 روپے 18 پیسے مقرر کی گئی۔ ڈیزل کے فی لیٹر پر لیوی کی 50 روپے وصول کی جارہی ہے ۔

 ڈیزل پر تیل کمپنیوں کا مارجن 6 روپے 70 پیسے فی لٹر کردیا گیا۔ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7 روپے 41 پیسے فی لیٹر کیا گیا ۔پیٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح صفر ہے

مزیدخبریں