ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی سابق ایم این اے منزہ حسن کی پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق منزہ حسن آئندہ کچھ روز میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرینگی۔ ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل آئی پی پی عون چوہدری بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ منزہ حسن تحریک انصاف وومن ونگ کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں۔