اویس کیانی: نگران حکومت کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز میں2 ارب سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ بجلی چوروں سے مجموعی ریکوری 3 ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔ گزشتہ روز تک ریکوری کا حجم ایک ارب 74 کروڑ80 لاکھ روپے تک تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 647 بجلی چوروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، بجلی چوری کیخلاف 6 ہزار 172 ایف آئی آرز درج کرائی جاچکی ہیں۔ گزشتہ روز تک 5 ہزار 193 ایف آئی آرز درج کرائی گئی تھیں۔