سٹی 42: زونل رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ربیع الاول کا 1445 چاند دیکھنے کا اجلاس آج ہوگا ۔
ایوان اوقاف میں ڈی جی اوقاف آصف علی فرخ ،محکمہ موسمیات ڈائریکٹر شاہد عباس ،مولانا مختار احمد ندیم،مولانا فتح محمد راشدی،مولانا عمران حنفی،مولانا شفیق احمد سمیت دیگر کی شرکت۔لاہور میں ربیع الاول کا چاند 6.10 سے شروع ہو گا 6بج کر 56 تک چاند دیکھا جاسکے گا ۔جبکہ پورے پنجاب میں 7بج کر 11منٹ تک رویت ممکن ہے۔رابیع الاول کا چاند دیکھنے کا باقاعدہ اعلان مرکزی چئیر رویت ہلال کمیٹی کریں گے.
ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور، کوہسار بلاک میں جاری ۔ چیئرمین مولانا عبدالخبیر ازاد مرکزی روئیت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں ہورہے ہیں۔کمیٹی ارکان کا کہنا ہے اب تک اسلام آباد میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔مختلف علاقوں سے شہادتیں وصول کرنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ کراچی میں چاند کا۔وقت 7:50 تک ہے، آٹھ بجے تک شہادتوں کا انتظار کریں گے۔
کمیٹی اراکین کے مطابق اسلام اباد میں چاند نظر نہیں آیا۔۔مولانا عبدالکبیر ازاد کا کہنا ہے کہ شہادتیں موصول ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ۔کمیٹی کو ابھی تک کوئی حتمی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں سے رابطے جاری ہیں۔کوئٹہ ،پشاور، کراچی اور لاہور میں روتے ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔ذرائع رویت ہلال کمیٹی کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے چاند نظر انے کی اب تک کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔