حنیف عباسی ایفیڈرین کیس کے ملزم، الیکشن نہیں لڑ سکتے، پیپلز پارٹی کے لیڈر کا جوابی وار

16 Sep, 2023 | 06:06 PM

ویب ڈیسک: جنرل سیکرٹیری توقیر عباسی کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی ایفیڈرین کیس کے ملزم ہیں جس کی اپیل ابھی زیر سماعت ہے۔ 

حنیف عباسی کی پریس کانفرنس پر پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹیری توقیر عباسی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کسی کے باپ کی سیاسی جاگیر نہیں۔ حنیف عباسی ایفیڈرین کیس کے ملزم ہیں جس کی اپیل ابھی زیر سماعت ہے، اور وہ خود الیکشن لڑ نہیں سکتے۔  پیپلز پارٹی پر تنقید ان کو زیب نہیں دیتی۔  اگر لیول پلینگ فیلڈ دیا جائے تو آئیندہ  الیکشن میں ان  سیاسی یتیموں کا صفایا کر دیں گے۔ 

مزیدخبریں