نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کا خدشہ، لندن میں پارٹی کے بڑےسرجوڑکربیٹھ گئے

16 Sep, 2023 | 06:00 PM

اسد ملک:سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد  نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے لندن میں پارٹی کے بڑوں کی اہم بیٹھک ۔

 تفصیلات کے مطابقلندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم کی بڑی بیٹھک ہوئی، جس میں نواز شریف، سابق وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، سابق وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ اورعطا تارڑ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، لیگل ٹیم کی اس ملاقات میں شرکت کیلئے اعظم نذیر تارڑ آج صبح ہی لندن پہنچے ہیں ،میٹنگ میں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مشاورت اور مختلف قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے  اپنے آخری روز سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا ، جس کے بعد نواز شریف ،شہباز شریف ، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، سابق صدر آصف علی زرداری ، جہانگیر ترین اور علیم خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کے کرپشن کیس دوبارہ سے کھل گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں