انٹرنیشنل لائسنس بنوانے کیلئےاوورسیزکوبڑی سہولت دینےکا فیصلہ

16 Sep, 2023 | 05:37 PM

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل لائسنس بنوانے کیلئےاوورسیزکوبڑی سہولت دینےکا فیصلہ کرلیا گیا،اوورسیز آن لائن اپناڈرائیونگ لائسنس رینیول ،انٹرنیشنل لائسنس اپلائی کرسکیں گے۔

 ٹریفک پولیس حکام کےمطابق اوورسیزٹریفک پولیس کی ایپ کےذریعےآن لائن اپلائی کرینگے،اوور سیز پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کیلئے آن لائن رینیول کراسکیں گے،اوورسیزپاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کیلئےآن لائن درخواست دےسکتےہیں۔

 ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ 150ڈالرفیس بشمول10ڈالرپاکستان کےاندر،25ڈالرپاکستان سےباہرڈلیوری چارجزاداکرناہونگے،بیرون ملک جانیوالاپاکستانی لائسنس کی بنیادپربین الاقوامی کیلئےآن لائن درخواست دےسکتاہے،ٹریفک پولیس نےاوورسیز کو آن لائن لائسنس کی سہولت دینے کیلئےسمری حکومت کو ارسال کردی۔

مزیدخبریں