بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، تین کروڑ سے زائد کی ریکوری

16 Sep, 2023 | 05:27 PM

سٹی 42: بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 24 بجلی چور گرفتار، 108 مقدمات درج کر لیئے گئے ۔ 

بجلی چوروں سے ایک دن میں تقریبا تین کروڑ سے زائد کی ریکوری، چیک خزانے میں جمع کروا دیا گیا ۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے  کہ 24 بجلی چوروں کے خلاف 108 مقدمات درج کیے گئے ،  گرفتاری کے لئے پولیس متحرک ہے۔  

جمعہ کے روز لاہور میں108 مقامات پر بجلی کے ڈائریکٹ کنکشنز لگانے پر کاروائی کی گئی۔دو کروڑ اکانوے لاکھ روپےبذریعہ چیک بجلی چوروں سے ریکور کروا کر جمع کروائے گئے ہیں۔بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔بجلی چوری میں ملوث عناصر عوام پر بوجھ، قوم کے مجرم ہیں۔ شہری اپنے علاقے میں بجلی چور پکڑنے میں ہماری مدد کریں۔

مزیدخبریں