سٹی 42: فاسٹ بالر نسیم شاہ کا دبئی میں چیک اپ جاری ، نسیم شاہ دائیں کندھے کی انجری کے باعث ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے دورے سے باہر ہو سکتے ہیں۔پی سی بی نسیم شاہ کے ٹیسٹ دیگر ممالک سے بھی کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ کو صحت یاب ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔
ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا،فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے ۔ذرائع کے مطابق فاسٹ باولر نسیم شاہ کے کندھے کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے ۔نسیم شاہ کی پہلی ایم آر آئی رپورٹ کلئیر نہیں آئی۔ کولمبو سے وطن واپسی پر دبئی میں نسیم شاہ کی ایم آر آئی کروائی گئی ۔دبئی میں ہونے والی ایم آر آئی رپورٹ کے مطابق نسیم شاہ ایک سال کے لیے کرکٹ سے باہر ہوسکتے ہیں ۔
نسیم شاہ کی فٹنس کے حوالے سے پی سی بی نے کسی اور ڈاکٹر سے مشورہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔نسیم شاہ کولمبو میں سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے ۔دوسرے ڈاکٹرکی رپورٹ آنے کے بعد نسیم شاہ کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا ۔