درنایاب :نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بحریہ ٹاؤن میں سے گزرنےوالے پراجیکٹ کے روٹ کا معائنہ کیاہے۔
وزیراعلی کا کہنا ہے بارہ سال کی تاخیر سے رنگ روڈ کا کام شروع ہوا ان شااللہ دسمبر میں مکمل کریں گے،وزیراعلیٰ نے گرینڈ مسجد سےاڈہ پلاٹ تک منصوبہ کے ارتھ ورک کا جائزہ لیا، ارتھ ورک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا کہ اضافی وسائل اور ضروری مشینری لگا کر ارتھ ورک کو مکمل کیا جائے ،پراجیکٹ کی مقررہ مدت میں تکمیل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی، 12 سال کے طویل عرصے کے بعد اس منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے، ملتان روڈ اورٹھوکر نیاز بیگ پر ٹریفک کا لوڈ کم ہو گا۔
سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور ایف ڈبلیو او کے حکام نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو رنگ روڈ سدرن تھری پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔