سابق ایس ایچ او شاہدرہ منشیات فروشوں کا سہولت کار نکلا

16 Sep, 2023 | 02:55 PM

عرفا ن ملک :سابق ایس ایچ او شاہدرہ منشیات فروشوں کے سہولت کار نکلا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی انکوائری میں صغیرمیتلاگنہگارقراردے دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطا بق حکام نے صغیر میتلا کے خلاف 3 ایکشن لے لیے،انکوائری کمیٹی نے صغیر میتلا کو نوکری سے برخاست کرنے کی سزا دیدی۔
انکوائری کمیٹی کا کہنا ہے کہ صغیر میتلا ناجائز فروشوں کا سہولت کار ہے منشیات فروشی کے مقدمے میں چلان کیا جائے ،بھاری رشوت لیکر  منشیات فروشوں کی سہولت کاری کی ،پولیس کی مدعیت میں اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کیاجائے ۔

سی سی پی او نے پہلی انکوائری ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف سے کرائی،صغیر میتلا سے رشوت میں لی گئی50 لاکھ سے زائد کی رقم پولیس نے برآمد کی گئی،ایس ایس پی آپریشنز نے پہلی انکوائری میں صغیر میتلا کو گنگار قرار دیا تھا،کئی پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں حصہ دار ہے۔


 
 
 

مزیدخبریں