چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں سے ملاقات

16 Sep, 2023 | 02:53 PM

  (حسن علی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے ملاقات کی , عوام کے بجلی کی قیمتوں پر تحفظات سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پر پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر یاسین ملک اور جنرل سیکریٹری فیصل راٹھور نے ملاقات کی۔ چوہدری ریاض، یعقوب خان، لطیف اکبر، میاں وحید، جاوید ایوب، جاوید بڈھانوی، چوہدری قاسم مجید، باذل نقوی، سردار ضیاء القمر، عامر یاسین اور نبیلہ ایوب سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا بجلی کی قیمتوں سے متعلق آزاد کشمیر کے عوام کے تحفظات کا فی الفور ازالہ ہونا چاہیے۔ سستی بجلی آزاد کشمیر کے عوام کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے, بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے آزادکشمیر میں پانی سے مزید بجلی پیدا کرنے کے چار ہزار میگاواٹ کے منصوبوں کو فوری شروع کیا جائے ۔۔پیپلزپارٹی آزاد کشمیر حکومت کے اندر رہ کر عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے گی۔

مزیدخبریں