پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

16 Sep, 2023 | 02:05 PM

ملک اشرف : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

 جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی جانب سے آمنہ لیاقت ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست دائر کی۔  درخواست  میں عدالت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے  اقدام کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی، متفرق درخواست میں کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی  ہے.

واضح رہے کہ 31 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ 

مزیدخبریں