ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا انعامی اسکیم کا اعلان

حکومت کا انعامی اسکیم کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: حکومت نے بیرونِ ملک سے بینکنگ چینلز کے ذریعے پیسے بھیجنے والوں کے لیے انعامی اسکیم کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ انعامی اسکیم کے لیے 20 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔جو لوگ بیرونِ ممالک سے پیسا بھجوا رہے ہیں یہاں ان کے رشتے دار مفت وصول کریں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سوہنی دھرتی ریمیٹنس اسکیم بنائی ہے ، 100 ڈالر سے اوپر ترسیلاتِ زر بھیجنے والے بغیر فیس یہاں وصول کر سکیں گے,  ترسیلاتِ زر بھیجنے والوں کو پوائنٹس دیے جائیں گے ،جس کے تحت کئی سرکاری اداروں سے خدمات اور اشیا رعایتی نرخ پر لی جا سکیں گی۔

 انہوں نے بتایا کہ زیادہ ترسیلاتِ زر بھیجنے والوں کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعے نقد انعامات بھی دیں گے , حکومت ایکس چینج کمپنیوں کے لیے بھی مراعات فراہم کرے گی،  قانونی ذرائع سے ترسیلاتِ زر بھیجنے پر مارکیٹنگ کے بدلے مراعات دی جائیں گی ۔