(ویب ڈیسک )مہینوں کی قیاس آرائیوں کے بعد گلوکارہ آئمہ بیگ نے تصدیق کردی ہے کہ وہ اور ان کے منگیتر اداکار شہباز شگری نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ سابق جوڑے نے گزشتہ سال منگنی کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے علیحدگی اختیار کرلی ہے ، اس بات کی تصدیق آئمہ بیگ نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر کی ہے ۔آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ میں اور شہباز نے علیحدگی اختیار کرلی ہے ، میں اس شخص کا ہمیشہ احترام کروں گی جس نےمجھے اچھا وقت دیا.
آئمہ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں شیئر کیا کہ "کبھی کبھی، کسی وجہ سے ایسا ہوتا ہے ک آپ کو ایسے مشکل فیصلے کرنے ہوتے ہیں آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ ہم دونوں اچھے کام کر رہے ہیں، اس لیے فکر نہ کریں۔"