شہریوں کے لئے بری خبر،خطرے کی گھنٹی بج گئی

16 Sep, 2022 | 05:23 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)پولیس کے عوام کی جان ومال محفوظ بنانے کے دعوے صرف دعووں کی حد تک،افسران کی کرائم پر عدم توجہ کی وجہ سے اغوا برائے تاوان کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ،شہر میں آٹھ شہریوں جبکہ صوبہ بھر میں 41 شہریوں کو کروڑوں روپے کی خاطر اغوا کرلیا گیا۔
 پولیس کو تمام وسائل کی فراہمی کے باوجود رواں سال لاہور سمیت پنجاب بھر میں اغوا برائے تاوان جیسے سنگین کیسز میں 30فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں 8 سمیت پنجاب بھر رواں سال 41 کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ گزشتہ سال لاہور میں 1بھی کیس اغوا برائے تاوان کا رپورٹ نہیں ہوا تھااورصوبہ بھر سے 29 کیسز درج ہوئے۔

اغواکاروں نے مغویوں کی فیملیوں سے کروڑوں کےتاوان کا مطالبہ کیا جن میں متعدد کیسز میں مغوی کی فیملیوں نےبھاری مقدار میں تاوان ادا کیااور کچھ کیسز میں پولیس نےاغوا کاروں کے چنگل سے شہریوں کوبازیاب کروایاکر فیملیوں سے ملوایا۔۔دن بدن کرائم کے کیسز میں اضافے سے شہریوں میں عدم تحفظ بڑھنے لگا افسران کواپنا امیج بہتر کرنےکےلئے کرائم پرقابوپانا ہوگا۔
 

مزیدخبریں