پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کےحوالے سےنئی خبر آگئی

16 Sep, 2022 | 03:00 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف کی ازبکستان میں مصروفیات کے باعث موخر کیا گیا ہے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات   کی قیمتوں میں تبدیلی کے حوالے سے  مہینے کے 15 دن بعد  وزیر اعظم کی منظوری سے نظر ثانی کی جاتی ہے لیکن ان کے مصروف شیڈول کی وجہ سے اس فیصلے کو روک دیا گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت (CHS) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سمرقند میں ہیں جہاں انہوں نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، ترکی کے رجب طیب اردگان اور دیگر سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ذرائع نے بتایا کہ "وزارت خزانہ وزیر اعظم کی ہدایات کا انتظار کر رہی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف سمری پر نظر ثانی کریں گے اس کے بعد  نئی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا،قبل ازیں یہ خبرسامنے آئی تھی کہ  اگلے پندرہ دن میں پیٹرول کی قیمت 9.62 روپے فی لیٹر کم ہوگی ،کمی کے بعد  پیٹرول 235.98 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 226.36 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

تاہم ڈیزل کی قیمت میں 3.04 روپے فی لیٹر کا معمولی اضافہ متوقع ہے، 247.26 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 250.30 روپے تک پہنچ جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا افغانستان میں امن کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن ہو گا اس کے خطے پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ افغانستان کو نظر انداز کرنا بہت بڑی غلطی ہو گی، عالمی برادری افغانستان میں اقتصادی اور معاشی استحکام کے لیے کام کرے۔ 
 
 

مزیدخبریں