ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی بل کی ادائیگیاں واپس، صارفین کیلئے بڑا ریلیف

K-Electric to refund Rs4.12/unit to power users in Sept 2022 bills
کیپشن: Electric to refund
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کے الیکٹرک نے صارفین کو خوش خبری سنادی، وہ صارفین جہنوں نے جولائی 2022 بجلی کا زیادہ بل جمع کرایا تھا ان کے ستمبر کے بلوں میں 4.117 روپے فی یونٹ واپس کئے جائیں گے، یہ فیصلہ پاور ریگولیٹر کی جانب سے کیا گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپنا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ بجلی صارفین کو ستمبر 2022 کے بجلی کے بلوں میں زائد چارج کی گئی رقم کی واپسی کی جائے، کیونکہ ان سے جولائی 2022 میں زیادہ قیمت وصول کی گئی تھی۔ نیپرا کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ  فارمولے کے تحت کمپنی اپنے صارفین کو  7.4 بلین روپے واپس کرے گی۔

یہ ایڈجسٹمنٹ/ ریلیف کےالیکٹرک کے تمام صارفین کے لئے  ہو گا جبکہ لائف لائن پاور صارفین، 300 یونٹس تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز اس سے مستفید نہیں ہوسکے گے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وجہ سے منفی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ان گھریلو صارفین پر بھی ہوتا ہے جن کے استعمال کے وقت (ToU) میٹر ہیں، قبل ازیں کے الیکٹرک نے نیپرا کو درخواست دائر کی تھی جس میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 476 پیسے فی یونٹ کی کمی کی درخواست کی گئی تھی۔ پاور ریگولیٹر نے 31 اگست کو عوامی سماعت کی تھی۔ ریگولیٹر نے صارفین کو 0.641 روپے فی یونٹ اضافی ریلیز فراہم کیا ہے اور ٹیرف میں 4.117 روپے فی یونٹ کمی کی ہے۔

واضح رہے کہ 12 اگست کو نیپرا نے کے الیکٹرک کو اگست اور ستمبر 2022 کے بجلی کے بلوں میں صارفین سے جون 2022 کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکے طور پر 11.1023 روپے فی یونٹ اضافی وصول کرنے کی اجازت دی تھی، جس کے باعث صارفین پر مجموعی طور پر 25 ارب روپے کابوجھ پڑا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer