بابر اعظم کا خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ، عدالت سےاہم خبر آگئی

16 Sep, 2022 | 02:35 PM

Abdullah Nadeem

ملک اشرف : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی جانب سےخاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران بابراعظم کے وکیل پیش نہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے سماعت کےبغیر کارروائی ملتوی کردی،جسٹس شہرام سرورچوہدری نےکیس کسی دوسری عدالت بھجوانے کی سفارش کرتےہوئے فائل رجسٹرار آفس بھجوادی، بابراعظم نے اپنے خلاف جسٹس آف پیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے حکم کوچیلنج کررکھا ہے۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی درخواست کی سماعت کی، درخواستگزار کےوکیل کےسپریم کورٹ میں مصروف ہونےکے باعث التواء کی درخواست کی گئی،عدالت نےاستدعا منظور کرتے ہوئے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی، جسٹس آف پیس نے حامیزہ مختار نامی خاتون کی درخواست پرایف آئی اے اور پولیس کو بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے رکھا ہے،بابراعظم نےاندراج مقدمہ کا حکم کالعدم قرار دلوانے کےلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیاہواہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ خاتون نے درخواستگزار کو بلیک میل کرنے کے لئے اندراج مقدمہ کی درخواست دی، گزشتہ تعلقات ظاہر کرکےایف آئی اے اور پولیس میں بے بنیاد مقدمہ درج کروانے کی کوشش ناکام ہونے پر جسٹس آف پیس سے رجوع کیاگیا،جسٹس آف پیس نے درخواست گزار کے موقف کو نظر انداز کرکےاندراج مقدمہ کا حکم دیا،جو قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں، ہائیکورٹ سےجسٹس آف پیس کا حکم غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دینےکی استدعا کی گئی ہے۔

مزیدخبریں