ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیاز اور ٹماٹر کو فاسٹ ٹریک پرمنگوانے کا فیصلہ

Onion and Tomatoes
کیپشن: Onion and Tomatoes
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سنٹر نے کھانے پینے کی اشیا بالخصوص پیاز اور ٹماٹر کو فاسٹ ٹریک پرمنگوانے کا فیصلہ  کرلیا۔

ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال کی زیرصدارت نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں تمام چیف سیکریٹریز اور فیڈریٹنگ یونٹس نے شرکت کی،اجلاس میں فوڈ سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری وزارت خوراک نے بریفنگ میں بتایا کہ پیاز اور ٹماٹر مہیا کرنے کے لیے ہنگامی سطح پراقدامات کیے جا رہے ہیں،اس وقت غذائی اجناس کا اسٹاک کافی تعداد میں موجود ہے،اگلی فصل کی کاشت سے پہلے تک بروقت اقدامات کر لیے جائیں تو غذائی قلت نہیں ہو گی۔

سیکرٹری وزارت خوراک نے بتایا کہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ گندم، چاول، دالیں اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،یہ اجناس متاثرہ علاقوں میں بھی پہنچانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔