نویں اور دسویں جماعت کے لاکھوں طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

16 Sep, 2022 | 12:39 PM

(جنید ریاض) لاہور بورڈ کے تحت امتحان دینے والے نہم و دہم جماعت  کے لاکھوں طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا، آدھا تعلیمی سال گزرنے کے باوجود طالبعلموں کوعملی امتحان کیلئے پریکٹیکل کی کاپیاں نہ مل سکیں۔

لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کا سالانہ امتحان ہر سال مارچ میں ہوتا ہے، بورڈ امتحانات شروع ہونے میں صرف پانچ ماہ باقی رہ گئے ہیں  ابھی تک بچوں کو پریکٹیکل  کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں جس کی وجہ سےبچے عملی طور پر سائنس ورک کرنے سے محروم ہیں۔ 

 اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہرسال بچوں کو پریکٹیکل کی کاپیاں تاخیر سے فراہم کی جاتی ہیں، پریکٹیکل کاپیاں تاخیر سے ملنے سے بچے اچھے نتائج نہیں دے پاتے، طالب علموں نے بھی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے پریکٹیکل کی کاپیاں جلد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 دوسری جانب محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پریکٹیکل کاپیوں کی چھپائی کی جارہی ہے،بچوں کو جلد فراہم کردی جائیں گی۔

 

مزیدخبریں