ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کا صبر جواب دے گیا، احتجاج کا اعلان

 اساتذہ کا صبر جواب دے گیا، احتجاج کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) مستقل نہ کیے جانے پر اساتذہ کا صبر جواب دے گیا، لاہور سمیت پنجاب بھر کے ایجوکیٹرز نے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کی کال دیدی۔

11 ہزار ایجوکیٹرز کی مستقلی کا معاملہ طول پکڑ گیا ہے، ایجوکیٹرز  نے مستقل نہ کیے جانے پر سول سیکرٹریٹ کے باہر 4 اکتوبر کو احتجاج کو اعلان کردیا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ 2000 کے بعد سے تمام ایجوکیٹرز کنٹریکٹ پر ہیں، تمام اساتذہ کو این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کیا گیا، ایجوکیٹرز پر مستقلی کیلئے پی پی ایس سی امتحان پاس کرنے کی شرط عائد کی گئی ہے جبکہ تمام ایجوکیٹرز پہلے ہی ٹیسٹ دے کر بھرتی ہوئےہیں۔

اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پی پی ایس سی امتحان کی شرط ختم کرکے ایجوکیٹرز کو فوری مستقل کیا جائے، حکومت وعدوں کے باوجود ایجوکیٹرز کو مستقل نہیں کررہی، اساتذہ نے دھمکی دی ہے کہ 4 اکتوبر کا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔