(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو بڑی سیاسی کامیابی مل گئی، پی ڈی ایم میں شامل تین بڑی جماعتوں کے رہنما عمران خان کے کھلاڑی بن گئے۔
ذرائع کے مطابق وہاڑی سے ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی نسیم مہدی شاہ، چارسدہ سے قومی وطن پارٹی کے بابر علی خان مہمند اور پیپلزپارٹی کے خواجہ قطب فرید کوریجہ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔
پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے تینوں رہنماؤں نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔