لاہور: چہلم کے سکیورٹی انتظامات مکمل

16 Sep, 2022 | 08:26 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک :حضرت امام حسین کے چہلم کے موقعے پرلاہورمیں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شیعہ سنی علماء کرام، اکابرین اراکین امن کمیٹی، بانیان امام بارگاہ اور عزاداری جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ چہلم کے ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے عقائد کا احترام کیا جائے اور تحمل، باہمی اتحاد اور یگانگت کا دامن نہ چھوڑا جائے۔

مزیدخبریں