(ویب ڈیسک) یہ تو سب کو ہی پتہ ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان فلم پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ اداکار اپنی ایک اور فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جس کا نام سامنے آگیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور اداکارہ نیانتھرا اس فلم میں مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، فلم کا نام "لائن" بتایا گیا تھا، لیکن یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ اس فلم کا حتمی نام لائن ہی ہوگا یا کچھ اور۔ واضح رہے کہ فلم زیرو میں آخری مرتبہ دکھائی دینے والے شاہ رخ خان حال ہی میں اپنی فلم پٹھان کی عکس بندی میں مصروف تھے۔